!نئے دور میں جیولری کے نئے انداز
سجنے سنورنے کی شوقین خواتین اور لڑکیوں کو اچھے ملبوسات کے ساتھ ساتھ میچنگ جیولری کی بھی فکر رہتی ہے کیونکہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ جیولری خواتین کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہے اس لیے ہر خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ جیولری کے نت نئے انداز کو اپنائیں لیکن ان کی یہ خواہش اس وقت دم توڑ جاتی ہے جب وہ سونے کی قیمتیں سنتی ہیں لیکن خواتین نے ان تمام باتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے آرٹیفشل جیولری کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب آٹیفشل جیولری بنانے والوں نے جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نت نئے اور جدید ڈیزائن متعارف کرائے ہیں۔
اب جیولری میں کندن اور اسٹون ورک کی جیولری زیادہ اِن ہوگی ہے اس کے علاوہ شدی بیاہ کے موقع پر پہنے جانے والی جیولری میں ماتھا پٹی اور سائٹ جھومر بہت فیشن میں آگئ ہے اور تو اور اب افغانی ماتھا پٹی بھی پہنے کا
رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
آج کے دور کی میچنگ جیولری کو دیکھا جائے تو جھمکے اور بالیاں فیشن کے ساتھ تبدیل ہوتی جارہی ہیں اب دھاگے کے بنے ہوئے ٹیسل ایئر رنگز بہت مقبول ہو رہے ہیں اور مارکیٹ میں بڑی تعداد میں خوبصورت رنگوں اور مختلف ڑیزائن میں دستیاب ہیں اس کے علاوہ اب ویلوٹ کے بنے ہوئے چوکرز خواتین کے گلے کی زینت بن گئے ہیں ۔
اگر بات کی جائے ہاتھوں میں پہنے والی جیولری کی تو اب یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ آجکل ڈبل رنگ اور چین والی رنگ فیشن میں آگئ ہیں جیسے (ڈبل نکل رنگ) بھی کہا جاتا ہے اس علاوہ اب ہاتھوں میں پہنے کے لیے کف بریسلٹ بھی بہت عام ہوگئے ہیں جو عموماً لیدر اور بیٹس سے بنے ہوتے ہیں اور جنہیں کلایوں کے علاوہ بازو میں بھی پہنا جاتا ہے یہ بریسلٹ ایک گلیمر لک دیتے ہیں تبھی تو ماڈلز اور ایکٹرز بھی اس طرح کے بریسلٹ پہنا پسند کرتی ہیں۔

دیکھا جائے تو نت نئی جیولری میں ایک چیز ایسی ہے جو بہت ہی کلاسک، عمدہ اور خوبصورت ہے وہ ائیر کف ائیررنگ ہیں جو مختلف شمری اسٹون اور فلاور موٹف سے بنے ہوتے ہیں اس طرح کے ائیر رنگ کی مارکیٹ میں بہت سی ورائٹی نظر آئے گی جس کو دیکھ کر دل کرے گا کہ اس طرح کے ائیر رنگ کو جلد سے جلد خرید کر اس اپنے کانوں کی زینت بنایا جائے ۔
تبھی تو کہتے ہیں کہ جیولری اگر نئے دورکی پہنی جا ئے تو وہ اچھی لگتی ہے لیکن اگر جیولری پرانے اور قدیم زمانے کی پہنی جائے تو وہ آؤٹ آف فیشن کہلاتی ہے اس لیے نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔
فائزہ ناصر
(ایم -اے (فائنل
No comments:
Post a Comment