Monday, December 4, 2017

Mardon kay fashion style

!مردانہ فیشن کا رجحان

کہتے ہیں کے خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ فیشن ایبل ہوتی ہیں اور ان میں مردوں کی نسبت فیشن کا رجحان زیادہ ہوتا ہے لیکن  گزشتہ سالوں سے مرد بھی فیشن کی دنیا میں عورتوں کے ساتھ ساتھ پیش نظر آتے ہیں اب مردوں میں بھی اپنے ڈریسنگ اسٹائل،شوز اور ہیرکٹ کے کے حوالے سے  بہت شعور آتا جا رہا ہے اور اب مرد بھی اپنے اوپر بھرپور توجہ دے رہے ہیں کبھی لباس میں تبدیلی لاکر نیالک لا رہے ہیں تو کبھی نئے ہیرکٹ کرا کر اپنے آپ کو خوبصورت ،جواں  اور حسین بنا رہے ہیں        
 ملبوسات .                         
۔اب اگر مردوں کے ملبوسات کو دیکھا جائے تو ٹائٹ قمیض شلوار بہت زیادہ اِن ہے بلکہ اب تو قمیض کے ساتھ پجامے کا فیشن آگیا ہے اس کے علاوہ قمیض اور پجامے کے ساتھ واسکٹ،اور کوٹ زیب تن کیا  جارہا ہے 
۔ اسی طرح چوڈی  دار پجامے کے اوپر کوٹ اسٹائل کی شارٹ شیروانی پہنی جا رہی ہے اور اب تو (short )  
ویلوٹ کوٹ بھی شادی بیاہ کے موقع پر پہنے جارہے ہیں ۔

 ۔ اسی طرح بات کی جائے پاکستان میں مغربی لباس کی یعنی پینٹ شرٹ اور جینس کی تو پرنٹڈ شرٹ اور ڈوبی شرٹ فیشن میں آگئ ہیں اور اگر جینس (dobby shirt)
(Demage pants) کی بات کی جائے تو اب ڈیمج پینٹ
 وغیرہ عام ہوگئ ہیں۔(Narrow jeans) اور نیرو جینس

  شوزاینڈ ریسٹ واچ.                         
     ۔مردحضرات نا صرف کپڑوں کے حوالے سے فکر مند رہتے بلکہ اب تو شوز اور واچ بھی اچھی اور ڈیزائن والی پہنا پسند کرتے ہیں اب مارکیٹ میں مردوں کے شوز میں لوفرز ،روک اینڈ رول بوٹ ، سینڈل اور پشاوری چپل کے کلیکشن کی بھرمار نظر آتی ہے اس کے علاوہ اب (wrist) ریسٹ واچ میں آرمی اسٹائل واچ بہت عام ہو گئی ہے البتہ اب تو بہت سے نوجوان لڑکے واچ کے ساتھ ہاتھوں میں بینڈ بھی پہنے لگے ہیں ۔

           ہیراسٹائلنگ.                         
۔جس طرح خواتین اپنے بالوں کے مختلف کٹ لیتی ہیں اسی طرح اب مرد حضرات بھی بالوں اور داڈھی کے مختلف کٹ لے کر اسمارٹ لک میں نظر آرہے ہیں اب تو حجام نے بھی داڈھی مختلف شیپ اور کٹ متعارف کردیے ہیں اور مختلف قسم کے ہیراسٹائل جس میں
(short curly hair style ,undercut hairstyle)
وغیرہ شامل ہیں جو مردوں کے سر کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

ان تمام باتوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کے مرد بھی فیشن میں اب پیچھے نہیں رہے بلکہ اب تو مرد بھی وہ کام کر رہے ہیں جو عورتیں کیا کرتی ہیں۔

فائزہ ناصر
(ایم۔اے(فائنل

Picture coutesy by: google........

Saturday, December 2, 2017

Badaltay mosum k nae dressing style

بدلتے موسم کے نئے ڈریسنگ اسٹائل

ملک میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے جہاں لوگوں کے مزاج میں تبدیلی آتی ہے وہی ملبوسات بھی تبدیل ہو جاتے ہیں لوگ سرد موسم میں اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے گرم لباس زیب تن کرتے ہیں تاکہ موسم کی سختی سے محفوظ رہا جائے لیکن  ساتھ  ہی ساتھ سردیوں میں فیشن اسٹائل کو فالو کرنا کوئ آسان بات نہیں ہے کیونکہ ہم کئ برسوں سے سردیوں کے کپڑوں کے حوالے سے دیکتھے آئے ہیں کہ وہی پرانے اور ایک ہی طرز کے مفلر ،سویٹر،شال ،ٹوپیاں اورجیکٹس جو عام طور پر ہمیں بازاروں میں فروخت ہوتے ہوئے نظر آتے  ہے لیکن ہمیں ان جیکٹس اور سوئٹر میں ایسی کوئ خاص بات نظر نہیں آتی جیسے پہن کر ایک نیا
اسٹائل لگے اور ایک اچھا لک نظر آئے۔


.........لیکن.........                     
اب جیسے جیسے وقت بدلتا جارہا ہے تو سردیوں کے ملبوسات بھی تیزی سے تبدیل ہوتے جارہے ہیں بلکہ ناصرف تبدیل ہورہے ہیں ان میں نیا اسٹائل اور نیا لک آگیا ہے اب مارکیٹ میں مفلر نئے، منفرد اور یونیک ڈیزائن اور کلر میں دستیاب ہیں اس کے علاوہ اب سادے اور عام شال کا فیشن ہوا پرانا اب تو پرنٹڈ ونگ شال کا فیشن آگیا ہے۔ 

 اب مردوں اور عورتوں کے لیے نئ چیز یعنی کوٹ، فلیس کوٹ اور ہوڈیس آگئے ہیں
 (fleece coat, hoodies)       
  


اس کے علاوہ ونگ پونچو ،پونچو،شرگس، لانگ ٹیل شرگس
(Wing poncho, poncho, shrugs, long tail shrugs) 
وغیرہ بھی مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہیں بلکہ آن لائن شاپنگ کے زریعے سے بھی ان چیزوں کو آسانی سے منگوایا جاسکتا ہے۔


ان تمام چیزوں کے دستیاب ہونے کے باوجود بھی کس کا دل نہیں چاہے گا کہ اسے خریدےاور پہنے اور نئے لک کو فالو کرے لیکن بہرحال  جو ہھی لباس اور رنگ  پہنا جائے وہ خود پر اچھا لگے۔



فائزہ ناصر 
(ایم ۔اے (فائنل)

Picture courtesy by: google

Friday, December 1, 2017

Fashion k rang

فیشن کے رنگ

کہتے ہیں کہ فیشن شخصیت کا نکھار ہوتا ہے  کیونکہ فیشن نا صرف شخصیت کو نکھارتا ہےبلکہ معاشرے کی تہذیب اور ثقافت کو بھی عیاں کرتا ہے۔فیشن وقت کی ضرورت  ہے کیونکہ زمانے کے ساتھ ساتھ فیشن میں  نئی آب وتاب اور جدت آ تی ہے خاص کر  اب لباس اور ملبوسات کو دیکھا جائے تو ان میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے اور اگر اب کے فیشن دیکھا جائے تو پُرانا فیشن دوبارہ سے لوٹ آیا ہے وہ   کئ کئ گز غرارے اور شرارے جو ہماری نانیاں اور دادیاں پہنا کرتی تھی  اس کےعلاوہ 70اور80 کی رہائی میں پہنے جانے والے ملبوسات  جس میں چھوٹی اور تنگ قمیضیں اور پلازو وغیرہ شامل تھے  وہ اب دوبارہ  فیشن میں آگئے ہیں لیکن نئے ڈیزائن اور جدت کے ساتھ ۔



اب جیسے جیسے  تیزی سے وقت  گز رہا ہے تو لائف اسٹائل میں بھی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے  اب گھیر والی میکسیوں اور قمیضوں کے بجائے شارٹ فراک اور شاٹ شرٹ فیشن کا حصہ بن گئ ہیں لہذا اگر خواتین کو لمبی قمیضیں پہنے میں کچھ ہچکچاہٹ ہوتی ہے کہ وہ پرانا فیشن ابھی بھی فالو کر رہی ہیں  تو انھیں  پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بس خواتین اپنے پرانے کپڑوں کو کاٹ کر نئے اسٹائل کی شاٹ فراک بنا سکتی ہیں۔

اب قمیض اور دوپٹہ کے ساتھ سادی شلوار کے بجائے ٹیولپ شلوار زیب تن کی جارہی ہے اس کے علاوہ اب چوڈی دار پاجامے کے بجائے  ٹائ اپ کیپری،ٹائٹز، کٹ والے ٹراؤزر اور سیکرٹ پینٹ مختلف رنگوں اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کے  ساتھ مارکیٹ میں  نا صرف بآسانی دستیاب ہیں بلکہ فروخت بھی ہو رہے ہیں ۔

اب چونکہ زیادہ تر توجہ ٹراؤزر فیشن پر ہے اس لیے پرانے زمانے کے غراروں کو نیا انداز دے کر  کم گھیر کے غرارہ پینٹ اور پلازو کو فیشن کا حصہ بنا دیا گیا ہےتبھی تو زیادہ تر خواتین اور فیشن ایبل لڑکیاں اپنے درزیوں سے شاٹ شرٹ اور اسی طرح کے ٹراؤزر اور غرارے پینٹ سلوا رہی ہیں کیونکہ یہ  فیشن بھی ہے ،ٹرینڈ بھی اور ضرورت بھی ۔


     فائزہ ناصر 
(ایم -اے -( فائنل 
Picture courtesy by: google

Naye dour may jewelry k nae andaz!

!نئے دور میں جیولری کے نئے انداز

سجنے سنورنے کی شوقین خواتین اور لڑکیوں کو اچھے  ملبوسات کے ساتھ ساتھ میچنگ جیولری کی بھی فکر رہتی ہے کیونکہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ جیولری خواتین کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہے  اس لیے  ہر خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ  جیولری کے نت نئے  انداز کو اپنائیں لیکن ان کی یہ خواہش اس وقت دم توڑ جاتی ہے  جب وہ سونے کی قیمتیں سنتی ہیں لیکن خواتین نے ان تمام باتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے آرٹیفشل جیولری کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب آٹیفشل جیولری بنانے  والوں  نے جدید دور  کے تقاضوں  کو پورا کرتے ہوئے نت نئے  اور جدید ڈیزائن متعارف  کرائے ہیں۔ 


اب جیولری میں کندن اور اسٹون ورک کی جیولری زیادہ اِن ہوگی ہے اس کے علاوہ شدی بیاہ کے موقع  پر پہنے جانے والی جیولری میں ماتھا پٹی اور سائٹ جھومر بہت فیشن میں آگئ  ہے اور تو اور اب افغانی ماتھا پٹی بھی پہنے کا
رجحان  بڑھتا جا رہا ہے۔

آج کے دور کی میچنگ جیولری کو دیکھا جائے تو جھمکے اور بالیاں  فیشن کے ساتھ تبدیل  ہوتی  جارہی ہیں  اب دھاگے کے بنے ہوئے ٹیسل ایئر رنگز بہت مقبول ہو رہے  ہیں اور مارکیٹ میں بڑی تعداد میں خوبصورت رنگوں اور مختلف ڑیزائن میں دستیاب ہیں اس کے علاوہ اب ویلوٹ کے بنے ہوئے چوکرز خواتین کے گلے کی زینت بن گئے ہیں ۔



اگر بات کی جائے ہاتھوں میں پہنے والی جیولری کی تو اب یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ  آجکل ڈبل رنگ اور چین والی رنگ فیشن میں آگئ ہیں جیسے (ڈبل نکل رنگ)   بھی کہا جاتا ہے اس علاوہ اب ہاتھوں میں پہنے کے لیے کف بریسلٹ بھی بہت عام ہوگئے ہیں جو عموماً لیدر اور بیٹس سے بنے ہوتے ہیں  اور جنہیں کلایوں کے علاوہ بازو میں بھی پہنا جاتا ہے یہ بریسلٹ  ایک گلیمر لک دیتے ہیں تبھی تو ماڈلز اور ایکٹرز بھی اس طرح کے بریسلٹ پہنا پسند کرتی ہیں۔
  

دیکھا جائے تو نت نئی جیولری میں  ایک چیز ایسی ہے جو بہت ہی کلاسک، عمدہ اور خوبصورت ہے  وہ ائیر کف ائیررنگ ہیں جو مختلف شمری اسٹون اور فلاور موٹف سے بنے ہوتے ہیں  اس  طرح کے ائیر رنگ کی مارکیٹ  میں  بہت  سی ورائٹی نظر آئے گی جس کو دیکھ کر دل کرے گا کہ اس  طرح کے ائیر رنگ کو جلد سے جلد خرید کر اس اپنے کانوں کی زینت بنایا جائے ۔

 

تبھی تو کہتے ہیں  کہ جیولری  اگر نئے دورکی پہنی جا ئے تو وہ اچھی لگتی ہے لیکن  اگر جیولری پرانے اور قدیم زمانے کی پہنی جائے تو وہ آؤٹ آف فیشن کہلاتی ہے اس لیے نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔
فائزہ ناصر 
(ایم -اے (فائنل


         Photo Courtesy by :google image.   


Mardon kay fashion style

! مردانہ فیشن کا رجحان کہتے ہیں کے خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ فیشن ایبل ہوتی ہیں اور ان میں مردوں کی نسبت فیشن کا رجحان زیادہ ہوتا...